افغانستان ،امریکی جیٹ طیاروں کی قندوز ہسپتال پربمباری ،3افراد ہلاک ،30سے زائد لاپتہ

3  اکتوبر‬‮  2015

کابل (اے این این)امریکہ فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی طالبان کے مفتوحہ صوبہ قندوز میں ہسپتال پربمباری ،3مریض ہلاک جبکہ 30سے زائد لاپتہ ہوگئے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے زیر قبضہ قندوز کے ایم ایس ایف ہسپتال پر امریکی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 3افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد لاپتہ ہوگئے ۔محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر سعد مختار نے میڈیا کو بتایا کہ امریکی لڑا کا طیاروں نے خفیہ ایجنسیوں کی غلط رپورٹ کی بنیاد پر کی کہ ہسپتال میں زخمی طالبان رہنماﺅں کا علاج کیا جارہاہے جبکہ یہ رپورٹ بے بنیاد نکلی اور ڈاکٹر اور مریض ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔افغانستان میں تعینات امریکی و اتحادی فورسز کے ترجمان کرنل بریان ٹریبس نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی فضائیہ کے قندوز ہسپتال پر تین اکتوبر کی شب سوا دو بجے کی جانے والے فضائی حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔بمباری کے نتیجے میں ہسپتال مکمل طورپر تباہ ہوگیاہے ۔ڈاکٹر سعد مختار کے مطابق حملے کے وقت علاقے کے اس واحد بڑے ہسپتال میں طبی عملے اور مریضوں سمیت تقریباً 200کے افراد موجود تھے ۔ہسپتال میں قندوز پر قبضے کے دوران طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی میں زخمی ہونے والے افراد زیر علاج تھے ۔یاد رہے کہ طالبان نے فیصلہ کن معرکہ آرائی کے بعد چند روز قبل قندوز پر قبضہ کرلیاہے جبکہ طالبان نے ایک اورضلع وردج پر کا بھی کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…