جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مقبوضہ جموں کشمیر میں اب تک 95136بے گناہ کشمیریوں کو شہید ،10,129،خواتین کی بے حرمتی کی گئی،رپورٹ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(اے این این)مقبوضہ جموں کشمیر سے متعلق کشمیر کی ایک انسانی حقوق کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں میں جنوری 1989ءسے اب تک 95136بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیاہے جن میں 7245کو دوران حراست شہید کیاگیا ۔ ان واقعات سے 22,788خواتین بیوہ ،107,800بچے یتیم ، 10,229،خواتین کی بے حرمتی،8ہزار سے زائد افراد کو حراست کے دوران لاپتہ ،106,025عمارتوں کو تباہ ،ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار جبکہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سینکڑوں کشمیریوں کو مختلف جیلوں میں قید کردیاگیا ۔مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی قابض فوج راشٹریہ رائفلز نے ہفتہ کو معصوم کشمیریوں کے قتل عام کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ 25سالوں کے دوران 8522کشمیریوں کو شہید کیاگیا ۔کشمیرمیڈیا رپورٹس کے مطابق راشٹریہ رائفلز کے اکتوبر 1990ءمیں مقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہونے کے 25سال مکمل کرنے کے بعد بھارتی قابض فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گھوسوامی نے میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایاکہ راشٹریہ رائفلز نے جموں کشمیر میں 25سالوں کے دوران 8522کشمیریوں کو شہید کیا ۔انہوںنے بتایاکہ اس وقت کے بھارتی آرمی چیف جنرل وی این شرما نے کشمیریوں کی تحریک کو کچلنے کیلئے آر آر کو یکم اکتوبر 1990ءکو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھیجااور اس کی تجویز اس وقت کے لیفٹیننٹ جنرل بی سی جوشی نے دی تھی ۔اس وقت مقبوضہ جموں کشمیر میں آر آر کی صرف تین یونٹس تھیں اب 60یونٹس ہیں ۔ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں تحریک آزادی کے شروع ہونے کے وقت بھارتی حکومت نے 85آرمی بٹالین اپنے ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کیلئے بھیجی تھیں جن کی تعداد اب 100سے تجاوز کرچکی ہے ۔گھوسوامی نے کہاکہ جموں کشمیر میں 15ویں اور 16ویں کور میں رراشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر ڈیلٹا ، رومیو ،یونیفارم ہیں اسی طرح آر آر کومقبوضہ جموں کشمیر کے 12اضلاع کے حساب سے 12سیکٹرز میں تقسیم کیاگیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…