اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شدید لڑائی کے بعد 3 اضلاع سے طالبان کا قبضہ چھڑا کر شہروں کے مراکز میں افغان پرچم لہرا دیا گیا؛افغانستان

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (آن لائن) افغان وزارت دفاع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید لڑائی کے بعد 3 اضلاع سے طالبان کا قبضہ چھڑا کر شہروں کے مراکز میں افغان پرچم لہرا دیا گیا ہے مکمل کامیابی بھی جلد حاصل کر لیں گے۔ طالبان نے دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ تینوں اضلاع تاحال طالبان کے کنٹرول میں ہیں اور فورسز سے شدید لڑائی جاری ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان فورسز نے نیٹو اور ایساف فورسز کے ہمراہ طالبان کی جانب سے قبصے میں لئے گئے تینوں اضلاع میں فیصلہ کن کارروائیاں کرتے ہوئے افغان صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج اور ضلع بہارک سے طالبان کا قبضہ چھڑاتے ہوئے شہروں کے مراکز میں اور اہم سرکاری عمارتوں پر افغان پرچم لہرا دیا جبکہ اس سے قبل افغان فورسز نے ضلع قندوز کو بھی طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق تینوں اضلاع کو شدید اور خون ریز لڑائی کے بعد طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا جبکہ کارروائیوں کے دوران نیٹو فورسز نے افغان فورسز کی مدد کی اور فضائی بمباری سے طالبان جنگجوﺅں کو پیچھے دھکیلا جبکہ شہروں کے کچھ نواحی علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔ اس حوالے سے بھی جلد کامیابی حاصل کر لیں گے۔ افغان طالبان نے افغان فورسز کا دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں اضلاع تاحال طالبان کے قبضے میں ہیں اور شدید لڑائی جاری ہے افغان حکام کا دعویٰ غلط ہے کہ انہوں نے طالبان کو پسپا کر دیا اور کنٹرول واپس لے لیا۔ طالبان فورسز کا بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں اور پیش قدمی کر رہے ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…