اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

یوکرین امن مذاکرات میں مثبت پیش رفت

datetime 3  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیو (نیوز ڈیسک) یوکرین کے صدر پٹرو پوروشنکو نے پیرس میں روس، فرانس اور جرمنی کے رہنماوں کے ساتھ مشرقی یوکرین میں امن عمل کا جائزہ لینے کے بعد ’محتاط انداز میں امید‘ کا اظہار کیا ہے۔ پوروشنکو نے روسی صدر ولادیمر پوٹن، فرانس کے صدر فرانسو اولاند اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ پیرس میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ یہ فروری میں منسک میں ہونے والے امن معاہدے کے بعد ان رہنماوں کی پہلی ملاقات تھی۔ یہ امن معاہدہ مشکلات کا شکار رہا لیکن حالیہ ہفتوں میں اس میں بہتری کے آثار رونما ہونا شروع ہوئے اور اسی ہفتے ایک اور معاہدے کے تحت اگلے مورچوں سے بھاری اسلحہ اور ٹینکوں کی واپسی کا کہا گیا۔ روسی کی خبر ایجنسیوں کے مطابق ملاقات کے بعد پوروشنکو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ہفتہ کو اس واپسی کا آغاز کرے گی۔ پیوٹن کے ترجمان نے اسلحے کی واپسی کے اس اقدام کو ’مثبت پیش رفت‘ قرار دیا۔ مزید برآں مشرقی یوکرین میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے علاقے میں مقامی انتخابات بھی تین ماہ کے لیے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ فرانس کے صدر اولاند کا کہنا تھا کہ ’ہم مشرقی یوکرین میں ایسے انتخابات نہیں چاہتے جو منسک معاہدے کے برعکس ہوں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…