واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکہ کے صدر شام کے معاملے پر روس کی ثالثی قبول کرنے پر تیار ہوگئے۔ براک اوباما کہتے ہیں کہ وہ پوٹن کا کردار قبول کرلیں گے، مگر ساتھ ہی خبردارکیا کہ ایران اور روس نے بشارالاسد کی حمایت جاری رکھی تو یہ دونوں ملک دلدل میں پھنس جائیں گے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ شام میں سیاسی تبدیلی کی ضرورت ہے، وہ روس کے صدر پیوٹن کی اس بات سے اتقاق نہیں کرتے کہ شام کے صدر بشار الاسد کا جو بھی مخالف ہے وہ دہشت گرد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر پیوٹن داعش اور اعتدال پسند اپوزیشن میں فرق نہیں کرتے۔