اسلام آباد(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سانحہ منیٰ میں پاکستان سمیت 22سے زائد ممالک کے حجاج کرام شہید , زخمی اور لاپتہ ہوئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 57حاجی شہید اور 100لاپتہ ہیں , 37زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے بارہ زخمی مکہ اور جدہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے51افراد شہید اور 88لاپتہ ہیں ایرانی سرکاری میڈیا کے دعویٰ کے مطابق ایران کے 464افراد شہید اور 241لاپتہ ہیں نائیجریا کے 64شہید , 244لاپتہ , مصر کے 71شہید , 94لاپتہ , انڈونیشیا کے 57شہید اور 75لاپتہ , مالی کے 60افراد شہید , نائیجر کے 22شہید , کیمرون کے 20 ,آئیوری کوسٹ کے 14شہید اور 77لاپتہ, چاڈ کے گیارہ , الجزائر کے 11 , صومالیہ کے 8 , سینیگال کے 10 ,مراکش کے 10شہید اور 29لاپتہ , لیبیا کے چار شہید , 16لاپتہ ,تنزانیہ کے چار , کینیا کے تین , تیونس کے دو , برکینا فاسو کا ایک , برونڈی کا ایک اور ہالینڈ کا ایک حاجی شہید ہوا