نیو یارک(نیوز ڈیسک) ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ امن کے لئے وزیراعظم نواز شریف کے پیش کئے جانے والے 4 نکات کے بجائے صرف ایک ہی نکتہ کافی ہے کہ پاکستان دہشت گردی سے اپنا تعلق ختم کردے۔امریکا میں اقوام متحدہ کی جاری جنرل اسمبلی کے اجلاس سے دیگر موضوعات پر خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان نواز شریف کے خطاب کا جواب پہلے ہی دے چکا ہے۔ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’گزشتہ روز پاکستانی وزیراعظم نے امن کے لئے جو 4 نکات پیش کئے تھے، میں اس کا جواب دینا چاہتی ہوں، ہمیں 4 نکات کی ضرورت نہیں ہے، صرف ایک ہی نکتہ کافی ہے کہ دہشت گردی کو چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر ا?جائیں۔‘انھوں نے کہا کہ اس بات پر دونوں ممالک کے وزرائ اعظم کے درمیان رواں سال جولائی میں اوفا میں ہونے والی ملاقات کے دوران بھی یہی فیصلہ کیا گیا تھا۔ہندوستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ہمیں دہشت گردی سے متعلق تمام مسائل کے لئے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر مذاکرات کرنے ہونگے اور سرحدی کشیدگی کے لئے ہمارے ڈائریکٹر جنرلز ملٹی ا?پریشنز کا اجلاس بھی منعقد کرنا ہوگا۔‘انھوں نے کہا کہ اگر رد عمل سنجیدہ اور قابل اعتبار ہوگا تو ہندوستان تمام مسائل کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے تیار ہے۔نواز شریف کے جنرل اسمبلی کے گزشتہ روز کے خطاب کے حوالے سے ہندوستان نے جنرل اسمبلی میں جمع کروائے جانے والے اپنے بیان میں امن کے لئے 4 نکاتی ایجنڈے کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا کہ وہ ’غیر قانونی طور پر قبضہ کی گئی‘ زمین پر چین اقتصادی راہداری منصوبہ بنا رہا ہے۔بیان میں نواز شریف کی اپیل کو بھی مسترد کیا گیا ہے جس میں انھوں ںے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پاکستان کے اقدامات کی اخلاقی حمایت کی اپیل کی تھی۔ہندوستان کی جانب سے جمع کروائے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’پاکستان کا دعویٰ ہے کہ وہ دہشت گردی کا شکار ہے، جبکہ سچائی یہ ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو پالنے اور ان کو مدد فراہم کرنے کی اپنی اختیار کی گئی پالیسیز کا شکار ہے۔‘ہندوستان نے کہا کہ انھیں پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات ہیں کیونکہ یہ منصوبہ ہندوستان سے غیر قانونی طور پر حاصل کئے جانے والے علاقے سے گزرتا ہے۔
ہندوستان کا پاکستان پر پھر دہشت گردی کا الزام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
سرگودھا میں محبت کی انوکھی داستان نے 22 سالہ گھریلو ملازمہ جیل پہنچ گئی
-
نجکاری کے بعد پی آئی اے کی نئے نام اور لوگو کے حوالے سے بڑی خبر
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار
-
کسانوں کو 10 لاکھ روپے تک قرض کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ایپ ذرخیزی متعارف















































