اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویاک.(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر پہلی بار فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا، فلسطینی صدر محمود عباس کہتے ہیں کہ فلسطین اب اسرائیل کے ساتھ اوسلو امن معاہدے پر عمل درآمد کا پابند نہیں ہے ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرکی عمارت میں پہلی مرتبہ باقاعدہ طور پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا۔ اس خصوصی تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور فلسطینی صدر محمود عباس بھی شریک ہوئے ۔اس سے قبل جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے اوسلو امن معاہدے کی خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔اوسلو امن معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فلسطینی اب اسرائیل کے ساتھ اس امن معاہدے پر عمل درآمد کے پابند نہیں ہیں۔اقوام متحدہ میں فلسطینی پرچم کشائی کی خوشی میں غزہ اور مغربی کنارے میں سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکلے۔ نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم لہرا کر اقوام عالم میں سفارتی فتح پر بھر پور جشن منایا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…