’ایک روسی اہلکار نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کے اہلکار کو بتایا کہ روسی ائیر کرافٹ دولتِ اسلامیہ کے خلاف شام میں مشن کے لیے پرواز کریں گے۔حکام نے امریکہ سے درخواست کی کہ وہ اس مشن کے دوران شام کی فضائی حدود سے گریز کریں۔امریکی دفاعی اہلکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ہم نے میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں جن کے مطابق روسی مشن شروع ہو گیا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکہ اور اس کے اتحادی عراق اور شام میں اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے تاہم انھوں نے روس کی کارروائی پر تنقید بھی کی ہے۔یاد رہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن نے امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ روس امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے پر غور کر رہا ہے۔روسی صدر نے کہا تھا کہ روس اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد ہی فضائی حملے کرے گا۔ سعودی عرب نے کہا ہے کہ اگر شام میں صدر بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے موجودہ سیاسی طریقہ کار کارگر ثابت نہیں ہوتا تو فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔عالمی اور علاقائی طاقتیں بھی اس جنگ میں شامل ہو چکی ہیں جن میں روس اور ایران کے ساتھ لبنان کی حزب اللہ موومنٹ صدر بشار الاسد کی مدد کر رہی ہیں۔ تاہم دوسری جانب ترکی، سعودی عرب اور قطر روس، برطانیہ ور امریکہ کے ساتھ مل کر شامی میں سنّی اکثریتی اپوزیشن کی حامی ہے۔