جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں 11دسمبر تک کاروبار حکومت بند ہونے کاخطرہ ٹل گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ میں 11دسمبر تک کاروبار حکومت بند ہونے کاخطرہ ٹل گیا ہے اور امریکی ایوان نمائندگان نے عارضی اخراجات کا بل منظور کر لیا ہے جس کی مدد سے کم از کم 11 دسمبر تک امریکی حکومت کا مالیاتی کاروبار جاری رہ سکے گاجبکہ بل منظور نہ ہونے پر سرکاری ادارے بند ہونے کا خدشہ تھا۔سینیٹ پہلے ہی اس بل کی منظوری دے چکی ہے، اور قانونی شکل اختیار کرنے کے لیے اب اسے صدر براک اوباما کے دستخط کے لیے پیش کیا جائے گا۔ منفی ووٹ کی صورت میں، کاروبار حکومت بند ہونے کا خدشہ تھا۔ایسے میں جب ایسی قانون سازی کو صدر اوباما کی میز پر لانے کے لیے وقت نکلتا جا رہا تھا، ضابطوں سے متعلق ایوان کی قائمہ کمیٹی نے اس بل کو فوری طور پر ایوان کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہ ہموار کی۔ ریپبلیکن رکن، ہال روجرز نے کمیٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو اہم ترین کام ہم کرسکتے ہیں وہ ہے حکومت کے کاروبار کو کام کرنے کا اہل رکھنا، اور اْن تمام کلیدی کاموں کو جاری رہنے دینا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت یہ قانون سازی بہترین راستہ تھا، لیکن ہم سب کو پتا ہے کہ یہ محض ایک عارضی نسخہ ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوان نمائندگان کی خاتون رْکن، نیتا لووری نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ حالات مختلف ہوتے۔ ہم اس جلد درپیش ہونے والے بحران کو عارضی طور پر تو ٹال سکتے ہیں اور بل کو آج ہی رات صدر کے سامنے پیش کیا جائے گا، لیکن یہ کوئی خوشی منانے کا موقع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اْنہیں ڈر ہے کہ ممکنہ طور پر دسمبر میں کاروبار حکومت بند ہونے کا معاملہ پھر نمودار ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…