پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ترکی: دو فوجی ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ سے ہلاک

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015 |

انقرہ ( آن لائن )ترکی کے جنوب مشرقی صوبے دیاربکر میں علاحدگی پسند کرد جنگجوﺅں نے فائرنگ کرکے دو فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔  دیاربکر کے قصبے سلوان میں دونوں فوجی اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے جارہے تھے۔اس دوران کرد باغیوں نے انھیں اپنی گولیوں کا نشانہ بنا دیا ہے۔ترک حکومت اور علاحدگی پسند جنگجو گروپ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے ) کے درمیان جولائی میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور کم وبیش روزانہ ہی کرد باغیوں اور ترک سکیورٹی فورسز کے درمیان ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں یا پھر کرد باغی سکیورٹی فورسز پر بم حملے کررہے ہیں۔گذشتہ اڑھائی تین ماہ کے دوران ان حملوں میں سکیورٹی فورسز کے ایک سو سے زیادہ اہلکار ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ پی کے کے اور انقرہ حکومت کے درمیان سنہ 2012ئ کے آخر میں امن سمجھوتے پراتفاق ہوا تھا جس کے تحت کرد باغیوں نے سکیورٹی فورسز پر حملے روک دیے تھے اور ان کے خلاف ترک فوج نے بھی مہم بند کردی تھی لیکن اس کے بعد ترک حکومت اور کردوں کے درمیان امن مذاکرات میں گذشتہ تین عشروں سے جاری اس تنازعے کے خاتمے کے لیے کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔1980ئ کے عشرے سے جاری اس خونریزی میں پینتالیس ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…