لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی شہزادی مائیکل آف کینٹ نے کہا ہے کہ جانوروں کے کوئی حقوق نہیں کیونکہ وہ ٹیکس نہیں دیتے۔جانوروں کے حقوق کے لئے کام کرنیوالی تنظیموں کی جانب سے شہزادی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق ملکہ کے کزن کی اہلیہ نے یہ بیان اپنے نئے ناول پر مباحثے کے دوران دیئے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جانوروں سے بہت پیار ہے مگر جانور کوئی حقوق نہیں رکھتے کیونکہ ان کے بینک اکاونٹ ہیں نہ وہ ووٹ ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا جانوروں کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے مگر ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں، جو ٹیکس دیتا ہے حقوق اس کے ہوتے ہیں۔ جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ شہزادی کو جانوروں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہئیں، ان کا موقف جہالت پر مبنی ہے۔