نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگری کا سب سے بڑا معاون ہے اور اسلام آباد کو اپنے زیرقبضہ کشمیر خالی کردینا چاہیے۔ وزارت خارجہ کا یہ بیان کشمیر پر پالیسی میں ایک واضح اشارہ ہے۔ ترجمان وکاس سواروپ نے اپنے ٹویٹس میں کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کا نہیں، اپنی پالیسیوں کا نشانہ بنا اور یہ حقیقت ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کا سب سے بڑا معاون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں عدم استحکام دہشتگردوں کو پروان چڑھانے کے باعث آیا، ہمسایوں پر الزام تراشی مسائل کا حل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کو غیر فوجی بنانا پاکستان کو دہشتگردوں کے پاک کرنے کے سوال کا جواب نہیں ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت نے کئی عشروں سے پاکستان کی بیان بازی پر اتنا سخت ردعمل نہیں دیا اور اب محسوس ہوتا ہے کہ وہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کا معاملہ بھی اٹھانا چاہتا ہے۔