ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایران کی کشتی کے ذریعے اسلحہ اسمگل کرنے کی سازش ناکام

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آن لائن)عرب اتحاد کی مسلح افواج نے بحیرہ عرب میں سلطنت آف اومان کی بندرگاہ صلالہ کے نزدیک اسلحے سے بھری ایک کشتی پکڑنے کی اطلاع دی ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد کی فورسز نے اومان کی ساحلی حدود میں ایران کی اسلحہ اسمگل کرنے کی یہ سازش ناکام بنائی ہے۔اس کشتی کو بحیرہ عرب میں روک کر چیک کیا گیا تو اس پر راکٹ اور میزائل لدے ہوئے تھے۔کشتی پر لدے ہوئے اسلحہ میں 18 کونکورس شیل ،54 ٹینک شکن میزائل ،15 بیٹری کٹس ،ہتھیاروں کا گائیڈنس نظام اور دوسرا گولہ بارود شامل تھا۔عرب اتحادی فورسز نے کشتی پر سوار چودہ سیلروں کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔کشتی سے برآمد کی گئی دستاویزات کے مطابق اس کو ایک ایرانی شہری کے نام پر رجسٹر کیا گیا تھا۔ان سے یہ بھی ظاہر ہوا ہے کہ یہ کشتی ماہی گیری کے مقاصد کے لیے تیار کی گئی تھی۔فوری طور پر اس کی منزل مقصود کے بارے میں پتا نہیں چل سکا ہے۔ ادھرسعودی وزیر دفاع کے دفتر سے وابستہ مشیر بریگیڈئر جنرل احمدعسیری نے کہا ہے کہ یمن کی آئینی حکومت کے خلاف برسرپیکارحوثی باغیوں کو اسلحہ سمگل کرنے کی ایرانی کوشش باغیوں کی صفوں میں انتشار و پریشانی کا مظہر ہے کیونکہ انہیں ملک میں بتدریج استحکام نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کا ایک سال سے جاری ‘منصوبہ’ کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے۔اتحادی فوج کی جانب سے بحیرہ عرب میں اسلحہ سے لدی ایرانی کشتی پر اتحادی فوج کے قبضے کے چند ہی گھنٹوں بعد ‘العربیہ’ کے برادر ہیڈ لائنز نیوز چینل ‘الحدث’ سے بات کرتے ہوئے جنرل عسیری نے کہا کہ اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کے لئے ایران سے اسلحہ سمگلنگ کی ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی،

مزید پڑھئے:چیل چوک اور اقبال کا شاہین

انہوں نے دعوی کیا کہ اتحادی فوج نے اسی ضمن میں کچھ مزید کارروائی بھی کی ہے تاہم انہوں نے فوری طور پر اس کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔جنرل عسیری نے بتایا کہ اتحادی افواج کی جانب سے اس سال مارچ کے اواخر میں یمنی پانیوں میں آزادنہ نقل وحرکت پر پابندی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ایرانی کشتی کے ذریعہ اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش کی گئی ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…