نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ , بھارت اور جاپان نے بحیرہ ہند سمیت دیگر پانیوں میں چین کا ملکر مقابلہ کر نے پر اتفاق کر لیا ہے اور انہوںنے باہمی تجارت . میری ٹائم سکیورٹی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے یہ فیصلے گزشتہ روز یہاں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں کئے گئے ۔اپنے نوعیت کے اس پہلے اجلاس میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مختلف شعبوں میں اب تک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا اور اسے مزید فروغ دینے کے عزم کااظہار کیا گیا ۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاکہ جاپان بھارت اور امریکہ کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی سہ ملکی ملاقات ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں ہوئی ہے ہم نے آپس میں بات چیت کی ہے اور اس امر پر اتفاق کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے مفادمیں ملکر کام کیا جائے ۔مشرقی ایشیاءاہم اقتصادی ترقی کا مرکز بن چکا ہے تاہم اسے سکیورٹی کے حوالے سے مختلف مسائل کا بھی سامنا ہے انہوںنے کہاکہ تینوں ملک دنیا کی بڑی جمہوری ریاستیں ہیں اور ہم احتساب , شفافیت اور