واشنگٹن/کابل(نیوزڈیسک)فغانستان کے شمالی شہر قندوز کو طالبان کے قبضے سے چھڑوانے کی لڑائی دوسرے دن میں داخل ہوگئی اور شہر کے متعدد علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں ،جھڑپوں میں 16عام شہریوں سمیت 96شدت پسند ہلاک ہوگئے، افغان فورسزکے فضائی حملوں میں طالبان کا صوبائی سربراہ اور ان کے نائب بھی مارے گئے لیکن طالبان نے اس خبر کی تردید کی ہے،جبکہ امریکہ نے اعتراف کیا ہے کہ قندوز پر طالبان کا قبضہ افغان حکومت کے لیے بڑا دھچکہ ہے تاہم ہمیں پورا یقین ہے کہ افغان فوج شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی،قندوز میں موجود افغان فوج کی مدد کے لیے نیٹو کی غیر ملکی افواج کے خصوصی دستے بھی اب شہر میں پہنچ گئے ،کی مدد کے لیے نیٹو کی غیر ملکی افواج کے خصوصی دستے بھی اب شہر میں پہنچ گئے ،ادھر افغان صدراشرف غنی نے کہاہے کہ سکیورٹی فورسز نے چند سرکاری عمارتوں پر سے طالبان کا قبضہ چھڑا لیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بدھ کو بتایاکہ افغان سکیورٹی فورسز نے منگل کو شہر کا قبضہ دوبارہ حاصل کرنے