نائن الیون حملے، متاثرہ خاندانوں کا سعودی عرب کے خلاف مقدمہ خارج

30  ستمبر‬‮  2015

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکا پر نائن الیون کے دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں ایک امریکی عدالت نے ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کا وہ مقدمہ خارج کر دیا ہے، جس میں سعودی عرب پر القاعدہ کو مادی امداد کی فراہمی کا الزام لگایا گیا تھا،میڈیارپورٹس کے مطابق گیارہ ستمبر 2001ءکے دہشت گردانہ حملوں کے سلسلے میں سعودی ریاست پر دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کو مادی امداد فراہم کرنے کے الزام کی سماعت نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی ایک ڈسٹرکٹ کورٹ نے کی۔اس عدالت کے جج جارج ڈینئلز نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سعودی ریاست کو اس مقدمے کے تحت دائر کیے جانے والے مالی ازالے کے دعووں کے خلاف امریکا کے ایک وفاقی قانون کے تحت مامونیت حاصل ہے۔ یہ مقدمہ نائن الیون حملوں میں مارے جانے والے قریب تین ہزار افراد کے لواحقین کے ساتھ ساتھ ان انشورنس کمپنیوں نے بھی دائر کیا تھا، جنہوں نے ان حملوں کے نتیجے میں مختلف عمارتوں یا کاروباری اداروں کے مالکان کو انہیں پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے رقوم ادا کی تھیں۔مین ہیٹن ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ڈینئلز نے اپنے فیصلے میں لکھاکہ اس قانونی درخواست کے دائر کنندگان نے اپنی طرف سے جو شکایت کی ہے، وہ اس عدالت کو اس بارے میں کوئی بنیاد فراہم نہیں کرتی کہ عدالت فریق بنائی گئی دوسری پارٹی (سعودی عرب) کے خلاف



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…