تہران(نیوزڈیسک)یرانی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ کے دوران لاپتا ہونے والے حجاج میں ایرانی سپریم لیڈرخامنہ آئی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے دفتر کے بعض اہم عہدیدار اور پاسداران انقلاب کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ ایرانی وزیر صحت حسن ھاشمی کی قیادت میں ایک وفد منیٰ حادثے کے متاثرہ ایرانیوں کی مدد کے لیے سعودی عرب پہنچ چکا ہے مگر ابھی تک درجنوں افراد کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق لاپتا افراد میں لبنان میں ایران کے سابق سفیر اور خامنہ ای کے دفتر کے ایک سینیر عہدیدار غضنفر رکن آبادی بھی شامل ہیں۔ ان کے ساتھ پاسداران انقلاب کے اسٹرٹیجک اسٹڈی سینٹر کے ڈائریکٹر علی اصغر فولاد غر اور دیگر افسران میں حسن دانش، فواد مغلی، عمار میر انصاری اور حسن حسنی بھی لاپتا ہیں۔