بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

اٹلی کا گیارہ سالہ بچہ جرائم کی دنیا کے مافیا کا اہم رازدان نکلا

datetime 30  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(آن لائن)اٹلی کا گیارہ سالہ بچہ جرائم کی دنیا کے مافیا کا اہم رازدان نکلا ، بچے نے اپنے گرفتار والد کے کالے دھندے کے متعلق تمام اہم معلومات پولیس کے سامنے افشاں کر دیں۔تفصیلات کے مطابق اٹلی میں جرائم کی دنیا کے ڈان 36 سالہ گریجوریو مالووس کو گزشتہ سال اکتوبر میں حراست میں لیا گیا تھا ، بچے نے اینے ڈان والد کے تمام کالے دھندوں کی تفصیلات سے متعلق پولیس کو آگاہ کر دیا۔بچے نے بتایا کہ میرا والد اپنی کالی دنیا کا ڈان تھا وہ جب چاہتا جو کچھ بھی چاہتا مافیا کے لوگ اس کی خواہش کو پورا کرتے تھے۔ اس نے بتایا کہ ان کے لیے منشیات کی سمگلنگ ، لوگوں کا قتل عام سی بات تھی۔پولیس ذرائع کے مطابق گریجوریو منشیات اور منی لانڈرنگ کا ورلڈ ڈان تھا اور سارا کاروبار اس کی ناک کے نیچے ہو رہا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ گیارہ سالہ بچہ اپنے والد کے زیرسایہ پروان چڑھ رہا تھا لیکن والد کی حراست نے اس پر گہرا اثر کیا اور وہ پولیس سے تعاون پر تیار ہوگیا۔بچے نے تفتیش کاروں کو اہم شواہد بھی پیش کیا جوکہ والد کا موبائل فون تھا جس سے کال ریکارڈ اور دیگر اہم معلومات حاصل کی گئیں۔ اس فون سے مافیا کے دیگر لوگوں کی بھی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ پولیس نے بچے کی شناخت اور نام ظاہر نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…