ریاض(نیوز ڈیسک)سانحہ منیٰ میں پاکستان سمیت دیگر کئی ملکوں کے حجاج اب بھی لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے63، ایران کے246، آئیوری کوسٹ کے77، سینیگال کے57، مراکش کے34 اور لیبیا کے16 حجاج لاپتہ ہیں۔ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہدا اور لاپتہ افراد کے یہ اعداو شمار مختلف ممالک کے حکام اور میڈیا کے ذریعے جمع کیے گئے ہیں۔ جس کے مطابق سانحہ منیٰ میں ایران کے 228حاجی شہید ہوئے اور 246لاپتہ ہیں۔ بھگدڑ سے مصر کے 78حاجی، بھارت کے 45حاجی اور انڈونیشیا کے 41حاجی شہید ہوئے۔افریقی ملک نائیجر کے 22، کیمیرون کے20، آئیوری کوسٹ کے14، چاڈ کے11، الجیریا کے9 اور صومالیہ کے8 حاجی سانحہ منیٰ میں شہید ہوئے۔ سینیگال کے7، مراکش کے5، لیبیا اور تنزانیہ کے4،4، کینیا کے3 اور تیونس کے2 حاجی منیٰ سانحے میں شہید ہوگئے ہیں۔ فوکل پرسن طارق فضل کے مطابق سانحہ منیٰ میں44 پاکستانی شہید اور63 ابھی بھی لاپتہ ہیں۔