اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانحہ منی ،کتنے ٹرک حجاج کرام کی لاشوں سے بھرے پڑے ہیں ،جن کوابھی تک کھولاہی نہیں گیا،سعودی حکام کاانتہائی افسوس ناک انکشاف

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منیٰ/سعودی عرب(نیوزڈیسک)سانحہ منیٰ کے افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والے حجاج کرام کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کرگئی،جس میں مزید اضافے کاخدشہ ہے۔سعودی اور پاکستانی حکام کے مطابق سانحہ منیٰ حج کے حادثات کے حوالے سے تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے۔پاکستان کے وزارت مذہبی امور کے ایک اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ”آن لائن“ کو بتایا کہ سانحہ منیٰ حج کے دوران ہونے والے حادثات کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے ،سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 2ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،انہوں نے سعودی وزارت حج کے حوالے سے بتایا کہ سعودی اعلیٰ حکام کے مطابق 16 ٹرک سانحہ میں شہید ہونے والے حجاج کرام کی لاشوں سے بھرے پڑے ہیں جن کو ابھی تک کھولا نہیں گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹرکوں میں بیشتر لاشیں مسخ شدہ ہے جن کی شناخت کرنے میں سعودی حکام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزارت حج نے سعودی حکام سے کہاہے کہ پاکستانی شہدا کو بغیر شناخت کے دفن نہیں کیا جائے گا،سعودی عرب میں مقیم پاکستانی حکام سعودی حکام سے مسلسل رابطہ میں ہے اور لاپتہ پاکستانی حجاج کرام کی بازیابی کے لیے کوششیں کررہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانی شہدا کی تعداد 38ہوگئی ہے،جبکہ اب تک متعدد پاکستانی حجاج کرام لاپتہ ہیں ،تاہم پاکستانی شہدا کی تعداد اتنی نہیں ہے جتنی غیر ملکی میڈیا میں بتائی جارہی ہے



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…