نیویارک (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف متعدد سیاست دان اور سرمایہ کار وں سمیت مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔ اپنے دورہ امریکہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے مائیکروسافٹ کے مالک بل گیٹس سے بھی ملاقات کی ہے جس میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر بل گیٹس نے رواں سال پاکستان میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کو خوب سراہا.جس پر وزیر اعظم نے بتا یا کہ وہ انسداد پولیو مہم کی خود سربراہی کر رہے ہیں۔ پاکستانی عوام کی طرح بل گیٹس بھی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے معترف نکلے ، ملاقات میں بل گیٹس نے پاک آرمی کی جانب سے قبا ئلی علا قوں میں پولیو مہم چلانے پر آرمی چیف کے کردار کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنر راحیل شریف بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔