ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ نے 35تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیدیا , پاکستانی گروپ بھی شامل

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکہ نے مجموعی طورپر 35تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیدیا ہے اور ان کے لوگوں سے امریکی کمپنیوں اور افراد کی کسی قسم کے لین دین پر پابندی لگا دی ہے جبکہ ان کے تمام اکاﺅنٹس بھی منجمد کر دیئے ہیںان میں پاکستان میں دولت اسلامیہ عراق کا خراسان کے نام سے قائم گروپ بھی شامل ہے جو سابق طالبان کمانڈر حافظ سعید خان نے قائم کیا ہے جبکہ دیگر گروپوں میں عراق شام نائیجریا شمالی کاکاسس اور دیگر علاقوں کے گروپ شامل ہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے میڈیا نوٹ کے مطابق ان گروپوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر نے کا مقصد دولت اسلامیہ المعروف داعش گرو پ کی کمر توڑ نا ہے تاکہ اسے افرادی قوت اور مالی امداد روکی جاسکے ۔جن گروپوں کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے ان میں شام کے صوبہ کاکاسس میں بننے والا نیا گروپ شامل ہے جس میں داغستان چیچنیا انگشتیا اور دیگر علاقوں کے مبینہ دہشتگرد شامل ہیں ۔خراسان گروپ کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے جس نے دس جنوری 2015کو اپنے قیام کااعلان کیا تھا اوراس کے سربراہ سابق طالبان کمانڈر حافظ سعیدخان ہیں اور یہ پاکستانی اورافغان طالبان کمانڈروں پر مشتمل ہے جنہوںنے ابو بکر البغدادی کی بیعت کر نے کااعلان کیا ہے ۔بغدادی کے ترجمان نے بھی خراساں تک اپنے گروپ پھیلنے کااعلان کیا تھا اور سعید خان کو خراسان کا گور نر بھی مقرر کیاتھا۔شمالی کاکا سس کے رستم ایسل دروف کے گروپ کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے علاوہ ازیں شام میں کام کر نے والے فرانسیسی شہر یوں ایملی کونک اور پیٹر چیرف کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے وہ غیر قانونی طورپر عراق گئے تھے اور القاعدہ کے بھی رکن رہے ۔پیٹرچیرف کو بغداد میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن وہ مارچ 2007ءمیں جیل پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد فرار ہوگئے تھے بعد میں انہیں شام سے گرفتارکیا گیا اور فرانس میں جیل میں بند کیا گیااور رہائی کے بعد پھر یمن فرار ہوگئے امریکہ کی طرف سے تیونس کے دو سیاسی رہنماﺅں کو 2013میں قتل کی ذمہ داری حاصل کر نے والے داعش کے رکن ابو بکر حکیم کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے ان کے انصار الشرعہ تیونس سے قریبی روابط بتائے گئے ہیں شام میں جانے والے ایک اور فرانسیسی شہری میکسم ہاچرڈ کو بھی دہشتگرد قرار دیا گیا ہے جنہیں متعدد شامی فوجیوں کو ذبح کر نے کے ایک ویڈیو میں بھی دکھایا گیا تھا ۔چیچنیا میں عسکریت پسندی میں ملوث تارخند اسماعیل وچ گازیوف کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ان پر بعض حملے کر نے کا اعلان الزام ہے ایک اور روسی غیر ملکی دہشتگرد شامل ازماعیللوف کو بھی فہرست میں شامل کیاگیا ہے جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت شام میں موجود ہے اور اس نے مصر میں بھی تربیتی کیمپ قائم کیا ۔برطانوی شہری ناصر متانا کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا جو نومبر 2013میں کارڈف سے شام پہنچا تھااس نے ایک ویڈیو میں شام میں جاری جنگ میں شرکت کا اعتراف کیا تھا ایک اوربرطانوی خاتون شہری سیلی جونز کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا جس نے اپنے خاوند کے ساتھ جہاد میں حصہ لیا ۔الجیریا کے گروپ جند الخفیہ مجاہدین انڈو نیشیا تیمور تاجکستان کے سابق پولیس کمانڈر اور فوجی ماہرگلمراد خالیموف جیش رجال الطارق النقشبندی اور شام کے سنائی صوبہ کے گروپ کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…