اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانحہ منیٰ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 45 ہوگئی

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سانحہ منیٰ کے دوران 45 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ سانحے میں اب تک 53 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں تاہم انہیں جلد تلاش کرلیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف ہسپتالوں میں 39 زخمی زیر علاج ہیں جبکہ 29 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ اور جدہ کے مختلف ہسپتالوں میں دس پاکستانی زیرعلاج ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی حکام نے سانحے میں مجموعی طور پر کم1100 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔اس سے قبل سانحہ منیٰ کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مقرر کئے جانے والی خصوصی ترجمان ممبر قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سانحہ منیٰ میں ہلاک ہونے والے حاجیوں کے اہل خانہ میں سے دو یا تین افراد کو حج مشن مکمل ہونے کے فوری بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب بھیجا جائے گا۔طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں سےاب228 پاکستانی حجاج کا ان کے اہلخانہ سے رابطہ کرادیا گیا۔واقعے میں لاپتہ پاکستانیوں کے رشتے داروں کو اپنے پیاروں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں ٹول فری نمبر 08001166622 جبکہ سعودی عرب سے پاکستان کال کرنے والوں کے لیے لینڈ لائن نمبر 924235880054 جاری کیا گیا ہے.اس کے علاوہ 9661252775350 کے ذریعے منیٰ سے براہ راست معلومات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں.



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…