دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عراب امارات نے 90دن کے وزٹ ویزے کے لئے آن لائن درخواست دینے کی سہولت متعارف کرادی. تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے عوام کو90دن کے لئے انٹری پرمٹ سے متعلق آگاہ کیاہے جسے وزٹ ویزا بھی کہاجاتاہے، انفرادی طورپر کوئی بھی شخص وزارت داخلہ کی ویب سائٹ پر موجود ”ای سروس“سے تین ماہ کے وزٹ ویزے کے لئے اپلائی کرسکتاہے اور امارات کے شہری،رہائشی یا سرمایہ کاروں کی کفالت میں دورے کی اجازت ہے۔’ای سروس‘ کو استمعال میں لاتے ہوئے 90دن کے لئے سنگل انٹری وزٹ ویزے کے لیے درخواست گزار کو ’ای فارم‘ پُر کرنا اور کفیل کے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی دینا ہوگی جن کی معیاد چھ ماہ سے کم نہ ہو۔پرائیویٹ سیکٹر کی کفالت میں درخواست دینے والوں کیلئے لائسنس اور ای گیٹ کارڈکی بھی ضرورت ہوگی، اگر کفیل خاندان کا رکن یا رہائشی ہے تو ای فارم کے ساتھ شادی سرٹیفکیٹ، برتھ سرٹیفکیٹ،کرایہ داری معاہدہ یا بجلی کے بل کی کاپی لگائیں، ہیلتھ انشورنس کی یقین دہانی کیلئے ایک ہزار درہم کا بینک سیکیورٹی ڈپوزٹ بھی ہوناچاہیے۔
متحدہ عرب امارات حکام کے مطابق یہ اقدام وقت بچانے، صارفین کی سہولت اور انفرادی طورپر امارات کے وزٹ ویزے کےلئے اپلائی کرنے میں طریقہ کار کو سادہ بنانے کے لئے کیاگیا اور اس کے لئے ایک موبائل ایپ بھی موجود ہے۔میجر جنرل خلیفہ حریب الخیلی نے بتایاکہ انٹری پرمٹ محفوظ ہیں اور اسے ایک مکمل ضابطے کے تحت ہی بنایاجاتاہے اور اعلیٰ درجے تک کیلئے اماراتی شناختی کارڈ ضرور ی ہے،اس ضمن میں نظام اور ایپس پر مزید کام جاری ہے تاکہ طریقہ کار کو مزید سادہ بناتے ہوئے رفتار بڑھائی جاسکے۔وزارت داخلہ کے سمارٹ گورنمنٹ پروگرام کے ایگزیکٹوڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل فیصل محمد الشماری نے ای میل اور ٹیلی فون پر شہریوں سے تجاویز مانگتے ہوئے کہا کہ تجاویزپر متعلقہ کمیٹی غور کرتی ہے اوراسے موجودہ یاآئندہ خدمات کیلئے ترقیاتی عمل میں لاگو کیاجاتاہے۔
دبئی جانا انتہائی آسان ہوگیا، جلد سے جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا لیں
29
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں