جموں(نیوزڈیسک)بھارت نے پاکستان کی طرف سے معاملہ اقوام متحدہ میں لے جانے کے بعد ورکنگ باؤنڈری پر دیوارکی تعمیرکامنصوبہ ترک کردیا اوراس نے سبکی سے بچنے کیلئے ایسے کسی منصوبے کے زیرغورہونے کی تردیدکرتے ہوئے پاکستان کے خدشات کوبے بنیادقراردیدیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی سرحدی فورس ( بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل راکیش شرما نے کہاہے کہ ورکنگ باؤنڈری پر دیوار تعمیر کرنے کی باتیں درست نہیں ہماری جانب سے ایساکوئی اقدام نہیں کیاجارہا چنانچہ اس حوالے سے پاکستان کی تشویش بے بنیاد ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاکہ ایسی باتیں کرکے ابہام پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر تاہم خاردار تار پہلے سے موجود ہے جس کی درستگی کا کام گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے۔خاردار باڑ کی تعمیر و مرمت ایک معمول کا عمل ہے کیونکہ اکثر اوقات یہ بارش اور سیلاب میں بہہ جاتی ہے جسے دوبارہ لگانا پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ دوروزقبل پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی طرف ورکنگ باؤنڈری پر دیوار تعمیر کرنے کے مجوزہ اقدام کو چیلنج کیاتھا ،اس حوالے سے عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاتھا کہ بھارت 197کلو میٹر طویل ورکنگ بائونڈری پر10میٹر بلند اور135فٹ چوڑی دیوار تعمیر کررہا ہے جو عالمی سرحدی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
ورکنگ باؤنڈری پر دیوارکی تعمیر”، پاکستان نے بھارت کوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیا
29
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں