اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

جرمنی میں مقیم پاکستانی کاغیرت کے نام پر انتہائی اقدام

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)جرمنی میں رہنے والے پاکستانی شخص نے غیرت کے نام پر اپنی 19 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔جرمن میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈارمسڈیڈٹ کے علاقے میں رہنے والے ملزم اسد اللہ اور ان کی اہلیہ شازیہ ایک مقامی عدالت میں اپنی بیٹی لاریب کے قتل کے مقدمہ کا سامنا کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ پاکستانی نژاد خاندان اپنی بیٹی لاریب کے اپنے دوست سے قریبی تعلقات کے مخالف تھے تاہم اس کے باوجود وہ دونوں ملتے رہے۔41 سالہ شازیہ کے مطابق لاریب کئی راتوں تک گھر سے غائب رہی اور اس نے اسکارف پہننا بھی چھوڑ دیا تھا جبکہ ایک روز انہیں پولیس کی جانب سے خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کنڈم چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ۔شازیہ کے مطابق اس موقع پر یہ واضح ہو گیا کہ لاریب کے اپنے دوست کےساتھ جنسی تعلقات قائم ہیں جب میں نے اپنے شوہر کو خط دکھایا تو وہ آگ بگولہ ہو گئے رپورٹ کے مطابق رواں سال 28 جنوری کو اسد اللہ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا جبکہ لاریب کی والدہ نے اسے روکنے کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا اور بعد میں لاریب کی لاش کو ٹھکانے لگانے میں اسد اللہ کی مدد بھی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں نے لاریب کی لاش اپنے گھر سے دس منٹ دور جنگل میں پھینک دی جسے اگلی صبح ایک راہگیر نے دریافت کیا۔لاریب کے والد 51 سالہ اسد اللہ خان نے اپنی بیٹی کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں اور بیوی سے محبت کرتا ہے اور اگر وہ لاریب کو واپس لاسکتا تو ضرور لے کر آتا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…