اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

سانحہ منیٰ، ہجوم میں پھنسی ماں نے اپنے لخت جگر کو بچانے کیلئے قریبی ٹینٹ میں پھینک دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ (نیوزڈیسک) سانحہ منیٰ میں جہاں کئی مائیں اپنے بچوں اور کئی بیگمات کے سہاگ بچھڑ گئے ، وہیں ایک ماں نے اپنے لخت جگر کو کچلے جانے سے بچانے کیلئے موقع پر موجود ماں نے قریبی موجود ٹینٹ میں پھینک دیا۔ عرب نیوز کے مطابق مصری حجاج نے خیمے کے اوپر سے یہ منظر دیکھالیکن مدد نہ کرسکے، ان میں سے ایک نے بتایاکہ ’خاتون ہم سے دور تھی اور اس نے اپنا بچہ ہماری طرف پھینک دیا، اس کا نام ابراہیم تھا اور وہ زندہ بچ گیا۔ خاتون حاجن نے بتایاکہ ’ ہم نے اسے اپنے بچے کو بچانے کیلئے کھڑے ہونے کی کوشش کرتے دیکھا، ایسا محسوس ہوتاتھا کہ وہ سانس بھی لینے کے قابل نہیں تھی لیکن بھی کسی طرح اس نے ٹینٹ پر بچہ پھینک دیا اور ہمیں کہاکہ اس کی حفاظت کرنا۔ کیمپ میں موجود ایک اور شخص نے بتایاکہ ہم نے پھر بچے کو کھلانے کیلئے کچھ دیا اور اسے نئے کپڑے دیئے ، بعدمیں اس کی والدہ یا کسی دوسرے رشتہ دار کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہ مل سکی تاہم اگلی صبح کیمپ میں کوئی آیا جس نے کہاکہ وہ ابراہیم کا چچاہے اور جب بچے نے اپنے انکل کو دیکھاتوابراہیم اس کے گلے لگ گیا اور بچہ اس کے حوالے کردیاگیا۔ ابراہیم کے انکل نے حجاج کو بتایاکہ بچے کی والدہ بچ گئی ہیں،وہ ہسپتال میں روبصحت ہیں اور اسی نے ہی بچے سے متعلق آگاہ کیاتاہم متاثرہ فیملی کی قومیت یا والدہ کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…