پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

50 کلو سونا چوری ہو گیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے قومی خزانے میں بھی عرصے سے چوریاں ہوتی آ رہی ہیں بلکہ ڈاکے پڑتے آ رہے ہیں ایسے ہی گزشتہ دنوں مصر کے خزانے میں بھی ڈاکہ پڑا ۔ ہمارے یہاں تو صرف محافظ ہی خزانہ لوٹتے ہیں لیکن مصر میں چند چوروں نے محکمہ خزانہ کے دو ملازمین کو ساتھ ملا کر یہ واردات کی۔ یہ چور مصری وزارت خزانہ کے سکہ سازی کے محکمے سے50 کلو گرام سے زائد سونے اور چاندی کی اینٹیں چوری کرکے لے گئے تھے۔
مصر کے محکمہ خزانہ میں چوری کی یہ واردات چار روز قبل ہوئی، لیکن اس کی تفصیلات جمعرات کے روز منظرعام پر آئیں۔وزارت داخلہ کے مطابق واقعے کے اصل ملزمان میں مالی پریشانیوں سے دوچارایک پلمبر اور محکمہ کا ایک ملازم بھی شامل تھا جس نے تالے توڑنے میں مدد کی۔مصری حکام کے مطابق تمام چوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مصری سکیورٹی فورسز نے چھاپوں کے دوران 20 لاکھ ڈالر(تقریباً20کروڑ روپے ) سے زائد مالیت کے سونے کی 31 اور چاندی کی 4 اینٹیں قبضے میں لے لی ہیں۔
اس چوری کے دوران بڑی تعداد میں یادگاری سکے بھی چوری کیے گئے تھے۔مصر کے محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ دونوں مجرموں کو چوری شدہ مال سمیت حراست میں لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے نقد رقم بھی برآمد ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق زیادہ تر سونا پہلے ہی مصری دارالحکومت قاہرہ کے سناروں کو بیچا جاچکا ہے۔مشرقِ وسطیٰ کی خبررساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کے روز محکمہ خزانہ کے ملازم کو سی سی ٹی وی کیمرہ کی فوٹیج میں ایک سنار کی دکان میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا۔ جہاں وہ چوری شدہ دھات میں سے کچھ فروخت کرنے کی کوشش کررہا تھا۔محکمہ کے ملازم پر پلمبر سے معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ جس نے پلمبر کو سکیورٹی سے بچانے کے لیے اور ان تجوریوں تک رسائی میں مدد دی جہاں سونے اور چاندی کی اینٹیں رکھی ہوئی تھیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…