بیجنگ (نیوزڈیسک) چین نے پشاور کے قریب فوجی اڈے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہیں ، ترجمان نے کہا کہ چین دہشت گردی کیخلاف پاکستان کے کریک ڈاﺅن کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس امر پر یقین رکھتا ہے کہ پاکستانی حکومت اور مسلح افواج قومی سلامتی اور استحکام کو درپیش تمام خطروں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، واضح رہے کہ اس حملے میں 29 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ حملہ کرنیوالے تمام 13 دہشت گردوںکو ہلاک کردیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں