پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

شام ، النصرہ محاذ نے 71 یرغمال شامی فوجیوں کے سرقلم کردیے

datetime 20  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق ( آن لائن )شام میں القاعدہ کے مقرب شدت پسند تنظیم النصرہ_محاذ” نے رواں ماہ ادلب کے ایک فوجی اڈے پر قبضے کے دوران یرغمال بنائے گئے سرکاری فوج کے 71 افسروں اور اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ غےر ملکی مےڈےا کے مطابق النصرہ فرنٹ کی جانب سے انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں یرغمالی شامی فوجیوں کو منہ کے بل زمین پر گرائے دکھایا گیا ہے۔ ان تمام فوجیوں کو النصرہ کے جنگجوﺅں نے نو ستمبر کو ادلب کے ابو الظہور فوجی اڈے پر حملے کے دوران فرار ہوتے ہوئے یرغمال بنا لیا تھا۔ مقتول شامی فوجیوں میں کئی سینیر افسر اور ہواباز بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ النصرہ فرنٹ کے جنگجوﺅں نے نوستمبر کو ادلب میں ابو الظہور فوجی اڈے پر اس وقت ہلہ بول دیا تھا جب ریتلے طوفان نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا تھا۔ خراب موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے النصرہ کے جنگجوﺅں نے ابو الظہور فوجی اڈے کا گھیراﺅ کرنے کے بعد اس پر یلغار کردی تھی۔ النصرہ کے جنگجوﺅں کی جانب سے پچھلے دو سال سے اس فوجی اڈے کا محاصرہ جاری تھا۔ عملا یہ فوجی اڈہ آپریشنل کارروائیوں کے لیے معطل ہو کر رہ گیا تھا۔ موسم کی خرابی نے جنگجوﺅں کو آخری وار کرنے کا موقع فراہم کر دیا۔النصرہ کے حملے کے بعد فوجی اڈے پرموجود شامی فوجی حما شہر کی طرف فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم جنگجوﺅں نے انہیں گھیرے میں لے کر یرغمال بنا لیا تھا۔ جنہیں حال ہی میں اجتماعی طور پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ ادلب میں ابو الظہور شامی فوج کا آخری اڈہ تھا۔ اس پر النصرہ کے قبضے کے بعد شامی فوج پورے شہر نکل گئی ہے۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…