منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ہندوستان سے تعلقات، پینٹاگون میں سیل تشکیل

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے ہندوستان سے دفاعی تعلقات میں اضافے کے لئے پہلی بار پینٹاگون میں ایک خصوصی سیل قائم کردیا۔پینٹاگون میں انڈین ریپڈ ری ایکشن سیل کے نام سے بنایا جانے والا یونٹ ہندوستان کی فوج کی دفاعی ضروریات کے حوالے سے مشترکہ پیداوار کے منصوبوں کو بھی منظم کرے گا۔ٹیکنالوجی کے حصول اور لاجسٹک کے لئے امریکی دفاع کی انڈر سیکرٹری کے بین الاقوامی تعاون کے دفتر کے ڈائریکٹر کیتھ ویبسٹر کو سیل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ہندوستانی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیتھ ویسٹر نے بتایا کہ ہندوستان اور امریکا نے اگلی نسل کے طیارہ بردار جہاز کی مشترکہ طور پر پیداوار پر مذاکرات کا آغاز کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز ہندوستان نیوی کی صلاحیتوں میں اضافہ کا باعث ہوگا۔دونوں ممالک کے درمیان اس طیارہ بردار بحری جہاز پر مشترکہ ورکنگ گروپ رواں سال جنوری میں امریکی صدر اوباما کے ہندوستان کے دورے کے موقع پر قائم کیا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ ہندوستان کے ریپڈ ری ایکشن سیل کا مقصد امریکا اور ہندوستان کے درمیان مشترکہ دفاعی تجارت اور ٹیکنالوجی کے معاملات کو فوری طور پر اور بروقت آغاز کرنا ہے۔انھوں نے بتایا کہ اس وقت 7 عہدیدار اس سیل میں کام کررہے ہیں جو کہ امریکا کہ مختلف دفاعی اداروں کو نمائندگی کرتے ہیں۔ہندوستان میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک تعلقات امریکی صدر اوباما اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان ہونے والی بات چیت کا اہم موضوع ہوگا۔ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آئندہ ماہ پینٹاگون کا دورے کی دعوت بھی قبول کرلی ہے۔امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ’ہم کچھ نئے اقدامات کا آغاز کررہے ہیں۔کیتھ ویبسٹر ںے بتایا کہ دونوں ممالک 4 مشترکہ پیداواری منصوبوں پر کام کررہے ہیں، جس میں ڈرون (یو اے وی)، فضائی نگرانی کرنے والے سی 130 جے سوپر ہرکولیس جہازوں سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔پینٹاگون سیل کی جانب سے 25 دیگر تجاویز بھی سامنے آئی ہیں جو کہ مشترکا پیداوار اور ترقی کے حوالے سے امریکی دفاعی صنعت کی جانب سے پیش کی گئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…