سرتاج عزیز نے کہا کہ امن کا عمل افغانوں ہی کی قیادت میں ہونا ہے اور اب اس کی بحالی بھی اُن ہی کی منشا کے مطابق ہو گی۔پاکستان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اُمور خارجہ کے چیئرمین اویس خان لغاری نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ افغانستان میں امن و مصالحت کا عمل بحال ہو۔
اُدھر افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں پغمان میں خودکش کار بم دھماکے میں چار افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق خودکش بمبار نے انتظامیہ کے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا جس میں ضلعی پولیس اور انتظامیہ کے دفاتر واقع ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلع میں جرائم کی تحقیقات کے شعبے کے سربراہ ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔افغانستان میں حالیہ مہینوں میں بم دھماکوں میں اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پرتشدد کارروائیوں میں رواں سال کے پہلے چھ میں پانچ ہزار افراد ہلاک ہوئے
8بنیادی شرائط،ملا اختر منصور نے حامی بھرلی
16
ستمبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں