پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

شام میں مداخلت پر ناراض اوباما پیوٹن سے ملاقات کرینگے یا نہیں؟

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایک سال قبل امریکی صدر اوباما نے یوکرین میں مداخلت کے باعث روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا تھا اور رواں ماہ پھر دونوں رہنما ایک ہی شہر میں ہوں گے جبکہ وائٹ ہاوس میں اس حوالے سے مباحثہ جاری ہے کہ آیا مشرق وسطیٰ میں صورتحال مزید خراب ہونے سے قبل دونوں رہنماوں کو مسئلے کا کوئی حل نکالنے کے لئے ملاقات کرنی چاہیے یا نہیں۔ روس کی جانب سے شام کو فوجی سازوسامان کی فراہمی اور فوجی بھیجنے کے فیصلے پر اوباما انتظامیہ ناراض ہے اور اب بحث ہورہی ہے کہ دونوں ملکوں میں تعلقات بڑھائے جائیں یا روس کو تنہا کیا جائے۔ وائٹ ہاوس میں کچھ حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا راستہ ماسکو سے جاتا ہے، اس لئے پیوٹن سے رابطہ کرنا چاہیے مگر دوسری جانب دیگر حکام کی رائے ہے کہ اس سے پیوٹن مزید طاقتور ہونگے اور یورپی اتحادی بھی اس فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کریں گے۔ ذاتی طور پر اوباما رابطوں کے قائل ہیں جیسا کہ انہوں نے ایران اور کیوبا کے ساتھ بھی کیا ہے مگر روس کے ساتھ ماضی میں رابطوں کا کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ گزشتہ ہفتے ماسکو نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد امریکی حکام چاہتے ہیں کہ مزید ایک ہفتہ انتظار کیا جائے تاکہ شام میں اس کے اقدامات واضح ہوسکیں۔ اب کچھ روز میں صورتحال واضح ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…