جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب کی فوج یمن کے اندر گھس گئی،درجنوں حوثی شکار کر لئے

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کی بری فوج نے یمن کے سرحدی علاقے نجران سے یمن کے اندر گھس کرحوثی باغیوں کے خلاف آپریشن میں درجنوں جنگجوو¿ں کو ہلاک اور دسیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔عرب میڈیاکے مطابق اتحادی فوج کو وسطی یمن میں مآرب کے مقام پر بھی غیرمعمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور شمالی اور مغربی محاذوں پر اپاچی ہیلی کاپٹروں کی بمباری کے ساتھ ساتھ شہر کے اہم مقامات سے حوثی باغیوں کو نکال باہر کیا گیا ہے۔تعز میں بھی گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ مزاحمتی فورسز نے حوثیوں اور علی صالح کی وفادار ملیشیا کے مشترکہ حملے پسپا کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی نقصان سے دوچار کیا ہے۔یمن میں فوجی محاذ پر گرما گرمی کے ساتھ ساتھ مسئلے کے سیاسی حل کے لیے بھی کوششیں ایک بار پھر تیزہوگئی ہیں۔اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد دوبارہ ریاض پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سعودی اور یمنی قیادت سے بات چیت کریں گے۔بعد ازاں ان کی مسقط میں حوثی باغیوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ان ملاقاتوں کا مقصد یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ یمن کی جلا وطن حکومت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد 2216 کے دائرے میں رہتے ہوئے بات چیت کے لیے تیارہیں



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…