بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تیسری بار پیدل حج کی سعادت حاصل کرنے والا خوش نصیب

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)فریضہ حج کے لیے عازمین حج کے پیادہ سفر کی داستانیں اکثر سامنے آتی رہتی ہیں مگر سعودی عرب کے ناصر جار اللہ القحطانی نامی ایک خوش نصیب تیسری بار پیدل فریضہ حج کرنے کے لیے سعودی عرب کے صدر مقام ریاض سے مکہ مکرمہ کی طرف رواں دواں ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے پروگرام “انا اریٰ” میں ناصر جاراللہ کے بیت اللہ سے والہانہ عشق ومحبت کے سفر پر مبنی فوٹیج نشرکی گئی جس میں اسے ریاض سے مکہ مکرمہ کی طرف عازم سفر دکھایا گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘شوق حرم’ کے مسافر کو سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ساتھ بھی گہری محبت اور عقیدت ہے۔ اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ القحطانی نے پہلا پیدل حج شہزادہ نائف رحمہ اللہ کی طرف سے کیا ہے۔ دوسری بار اس نے اپنی والدہ کی طرف سے فریضہ حج ادا کیا اور اب تیسری بار وہ سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے فریضہ حج کا قصد کیے ہوئے بیت اللہ کی طرف عازم سفر ہیں۔”انا اریٰ” میں دکھائی گئی فوٹیج میں ناصر جاراللہ کے تاثرات بھی بیان کیے گئے ہیں۔ پیدل سفر کرتے ہوئے لوگ جگہ جگہ اس کا استقبال کرتے ہیں۔ نوجوان اس کے ساتھ سیلفیاں بنواتے ہیں اور خوشی کا اظہار کر کے اس کے حوصلے کو داد دیتے ہیں۔ اس کے سفر حج کی فوٹیج” ابو خالد” نامی ایک سعودی شہری نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کی جسے بعد ازاں “انا ارایٰ” اور العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ارسال کیا گیا۔ناصر جاراللہ القحطانی کا کہنا ہے کہ اس نے ریاض سے 9 ذی لقعدہ کو اپنا سفرشروع کیا اور منگل کو مکہ مکرمہ میں داخل ہوا ہے۔ اس نے بتایا کہ حج کا سفر اس نے ریاض میں خمیس مشیط کالونی میں واقع اپنے مکان سے کیا۔ جہاں سے وہ ایک کار کے ذریعے شاہ عبدالعزیز ال سعودی کی آخری آرام گاہ پر حاضر ہوا۔ وہاں دعائے فاتحہ کے بعد اگلا سفر پیدل شروع کیا۔ القحطانی نے بتایا کہ راستے میں اس کی ملاقات المزاحمیہ اور القویعیہ شہروں کے گورنروں سے ہوئی جنہوں نے اس کا پرتپاک استقبال کیا۔سعودی عرب کے شہریوں نے ناصر جاراللہ القحطانی کے پیدل حج کے جذبے کو بہت پسند کیا ہے اور اسے اس منفرد کاوش پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طویل سفر کی مشقت اٹھانے کے جذبے کے بے پناہ تعریف کی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…