جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

ٹورنٹو: شہریت کیلئے خواتین کو نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت

datetime 16  ستمبر‬‮  2015 |

ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈا کی عدالت نے حکومتی پابندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے خواتین کو شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے کی اجازت دے دی۔ وفاقی عدالت نے یہ فیصلہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون زنیرا اسحاق کی اپیل پر دیا۔ یہ خاتون 2008میں ٹورنٹو آئی اور 2013میں سیٹیزن شپ ٹیسٹ پاس کر لیا۔ لیکن نقاب کے بغیر شہریت کا حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔ کینیڈا کی حکومت نے 2011میں ایک قانون کے ذریعے شہریت لیتے وقت نقاب پہن کر حلف لینے پر پابندی لگا دی تھی۔ وفاقی عدالت نے زیر التوا کیس کا فیصلہ دیتے ہوئے حکومت کی جانب سے عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا ہے اور شہریت لیتے وقت نقاب پہننے کی اجازت دیدی ہے۔ کینیڈا کی شہر یت حاصل کرنے والے نئے شہری اب نقاب پہن کر حلف لے سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…