بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حرم شریف حادثے میں گرنے والی کرین کی تعمیراتی کمپنی ’’بن لادن‘‘ پر پابندی عائد

datetime 16  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ المکرمہ (نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے حرم شریف کرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد گرنے والے کرین کی تعمیراتی کمپنی پر پابندی عائد کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق حرمین شریف میں پیش آنے والے افسوس ناک حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق حادثہ مجرمانہ سازش کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ کرین کی غلط پوزیشن کے باعث پیش آیا۔ سعودی شاہی دیوان کے مطابق تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی کرین بن لادن تعمیراتی کمپنی کی ملکیت تھی جس پر پابندی لگا دی گئی ہے جب کہ کمپنی کے ارکان اور عہدیداروں پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل حرم شریف میں کرین گرنے کے نتیجے میں 107 عازمین حج شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ شہید ہونے والوں میں 11 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…