پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

کرین حادثہ،سعودی عرب کاجاںبحق ہونیوالے افراد کے اہل خانہ کیلئے بڑااعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب نے کرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کو دس لاکھ ریال دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ سعودی شاہی دیوان نے حرم شریف حادثہ کے بعد تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو معطل کرتے ہوئے تمام منصوبوں پر کام سے روک دیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ حادثہ کرین کی غلط پوزیشن میں ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور یہ مجرمانہ سازش کا نتیجہ نہیں تھا، واضح رہے کہ حرم شریف میں کرین گرنے کے حادثے میں 111عازمین حج شہید ہوئے تھے۔منگل کو سعدی شاہی دیوان نے حرم شریف کا توسیعی کام کرنے والی کمپنی بن لادن گروپ کو معطل کردیا جبکہ اس تعمیراتی کمپنی کو حتمی تحقیقات تک کسی بھی منصوبے پر کام سے روک دیا ہے۔ بن لادن گروپ کا شمار سعودی عرب کی بڑی تعمیراتی کمپنیوں میں ہوتا ہے جو متعدد بڑے منصوبوں پر کام کر چکی ہے۔سعودی شاہی دیوان نے حرم شریف کرین حادثے پر بن لادن کمپنی کو بھی بلیک لسٹ قرار دے دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حرم شریف کرین حادثے میں بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے کمپنی کے عہدیداروں کے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سعودی حکام نے بن لادن کو مزید منصوبے دینے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔حرم شریف کرین حادثے میں 111عازمین حج شہید ہوئے تھے۔ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ مجرمانہ سازش کے نتیجے میں پیش نہیں آیا بلکہ کرین کی غلط پوزیشن کی وجہ سے حادثہ ہوا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…