بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

روس کے شام میں خطرناک منصوبے کی امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کردی،روکنے کا اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک)روس شام میں خطرناک منصوبے کی امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کردی،روکنے کا اعلان،امریکی محکمہ دفاع نے اِن خبروں کی تصدیق کی ہے جِن میں کہا گیا تھا کہ لگتا ہے روس شام میں ایک فوجی ہوائی اڈا قائم کر رہا ہے جبکہ امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ روس کو فوجی طور پر پھیلنے سے روکا جائے گا۔ پینٹاگان کے ترجمان کپتان جیف ڈیوس نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ روسی اہل کاروں اور ہتھیاروں کی لتاکیہ ساحلی شہر کے قریب کے علاقے کی جانب نقل و حرکت سے پتا چلتا ہے کہ اگلے محاذ پر ایک فوجی اڈا قائم کیا جارہا ہے۔اِس سے قبل پیر کو مغربی خبر رساں اداروں نے نام ظاہر نہ کیے گئے امریکی اہل کاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس نے توب خانہ اور سات ٹی 90 ٹینک لتاکیہ کے قریب شام کی ایک ایئر فیلڈ روانہ کیے ہیں۔گذشتہ ہفتے کے اواخر میں، پینٹاگان نے کہا تھا کہ روس نے حالیہ دِنوں کے دوران 200 بحری اہل اور 1500 تیار شدہ گھر، شام میں فوجیوں کے حوالے کیے ہیں، جب کہ توب خانہ، مختصر فاصلے تک مار کرنے والے ’گائیڈڈ میزائل کنٹرولر‘ اور تقریباً ایک درجن بکتر بند گاڑیاں حوالے کی ہیں۔روس میں شام کے سفیر، ریاض حداد نے شام میں روسی فوج کی موجودگی کوایک جھوٹ قرار دیا۔روسکی ریا نووستی نے حداد کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’مختلف شعبہ جات میں پچھلے 30- 40 سالوں سے روس کے ساتھ ہمارا تعاون جاری ہے، جس میں فوجی شعبہ بھی شامل ہے۔ ا±نھوں نے مزید کہا کہ ہاں۔ ہمیں اسلحہ ملتا ہے، فوجی آلات جو دونوں ملکوں کے مابین ہونے والے سمجھوتوں کے مطابق ہیں۔ لیکن، مغربی ملکوں، اور امریکہ کی جانب سے پھیلائی گئی خبریں ایک جھوٹ ہے جن میں یہ کہا گیا ہے کہ شام کے علاقے میں روسی فوج موجود ہے۔روسی ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے ایک انٹرویو میں، وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روس نے شام کو ہتھیاروں کی رسد بھیجی ہے اور ایسا کرتا رہے گا۔ا±نھوں نے یہ بھی کہا کہ رسد کے ساتھ روسی ماہرین بھی روانہ کیے گئے ہیں، جو شام کے اہل کاروں کو اِن ہتھیاروں کی دیکھ بھال کے کام کی تربیت فراہم کریں گے، تاکہ یہ آلات کام کرتے رہیں۔امریکی صدر براک اوباما نے شام مین روس کی فوجی کارروائیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس سے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شام کی خانہ جنگی کا سیاسی حل ڈھونڈنے میں رکاوٹ ہوگی۔ صدر نے کہا کہ شام میں روسی فوجی سرگرمیوں کو روکا جائے گا۔روایتی طور پر روس شام کا اتحادی رہا ہے۔ ا±س نے خانہ جنگی کے دوران اسد حکومت کی حمایت اور اعانت جاری رکھی ہے۔ ا±س نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے عالمی ادارے کی تعزیرات سے بچنے کے لیے حکومت شام کی مدد کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…