پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چین کے ایک اوربڑے اقدام کا انکشاف،امریکہ کی پریشانیوں میں اضافہ

datetime 15  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)ایک امریکی ماہر نے سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کے حوالے سے کہا ہے کہ چین بظاہر بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے میں ایک تیسری فضائی پٹی تعمیر کر رہا ہے۔واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کے لیے 8 ستمبر کو لی گئی تصاویر میں مصنوعی جزیرے ’مسچیف ریف‘ پر تعمیر کا کام دیکھا جا سکتا ہے۔ چین نے سپریٹلی جزائر کے علاقے میں کئی مصنوعی جزائر تعمیر کیے ہیں۔سی ایس آئی ایس میں ایشیا کے بحری معاملات کے شعبے کے ڈائریکٹر گریگ پولنگ نے کہا کہ تصاویر میں ایک مستطیل علاقے کو دیکھا جا سکتا ہے جس کے گرد ایک 3,000 میٹر طویل حفاظتی دیوار تعمیر کی گئی ہے۔ یہ تعمیر چین کی طرف سے دوسری چٹانوں پر کام سے مماثلت رکھتی ہے۔یہ واضح ہے کہ جو ہم نے دیکھا وہ ایک 3,000 میٹر طویل فضائی پٹی ہے اور ہمیں کچھ اور کام بھی نظر آ رہا ہے جو صاف واضح ہے کہ یہ بحری جہازوں کے لیے بندرگاہ کی سہولت فراہم کرے گا۔سکیورٹی ماہرین نے کہا ہے کہ یہ پٹی اتنی طویل ہے کہ مزید چینی فوجی طیاروں کو جگہ دے سکے جس سے بیجنگ کو جنوب مشرقی ایشیا کے متنازع پانیوں تک مزید وسیع رسائی مل جائے گی۔اس تعمیر کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چین کے صدر شی جنپنگ اگلے ہفتے واشنگٹن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ امریکہ چین کی طرف سے متنازع علاقوں میں جارحانہ تعمیر سے متفکر ہے اور توقع ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں چینی سرگرمیاں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گی۔تین فضائی پٹیوں کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد چین بحال کیے گئے علاقے کی فضائی حدود سے گزرنے والے تمام ہوائی جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ اگر چین اس علاقے میں فضائی دفاع کی جدید سہولیات بھی نصب کر لے تو یہ بہت پریشان کن بات ہو گی۔جون کے آخر میں لی گئی سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ چین نے فائری کراس چٹان پر 3,000 میٹر طویل فضائی پٹی کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔اس سے قبل اس سال لی گئی تصایر سے ظاہر ہوتا ہے کہ سوبی چٹان پر بحالی کے کام سے ایک اور فضائی پٹی تعمیر کی جا سکتی ہے۔بحیرہ جنوبی چین میں چٹانوں پر مصنوعی جزائر پر گزشتہ سال کام شروع ہوا تھا جس پر واشنگٹن نے شدید تنقید کی تھی۔پیر کو مسچیف ریف پر تعمیر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہونگ لی نے چین کی سپریٹلی جزائر پر ”غیر متنازع حاکمیت“ اور وہاں فوجی تنصیبات کی تعمیر کا حق رکھنے کے دعوے کو دہرایا۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…