اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ممبئی ہائیکورٹ نے ہفتہ میں صرف ایک دن گوشت بیچنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جمعرات کو گوشت مارکیٹوں میںدستیاب ہوگا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گوشت بیچنے والوں کی تنظیم ”مٹن ٹریڈرز“کی جانب سے ریاست میں گوشت پرپابندی کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی،سماعت کے دوران ججز نے گوشت پر پابندی پرسخت تنقید کی اورکہاکہ پابندی لگانے کے لیے اوربہت ساری چیزیں ہیں اگر پابندی عائد کرنا تو ان پر کی جائے گوشت کی خرید وفروخت ممنوع نہیں ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔ججز کا کہنا تھا کہ گوشت خریدنا ایک آزاد چوائس ہے اس پر پابندی کا جوازنہیں بنتا،درخواست نمٹاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ گوشت ہفتے میں ایک دن جمعرات کو مارکیٹوں میں دستیاب ہونا چاہیے اورجس کسی کا دل کرے وہ اسے خرید سکتا ہے۔