ممبئی(نیوزڈیسک)۔بھارتی حکومت نے پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلئے اسرائیل سے 10ڈرون طیارے خریدنے کا اعلان کیاہے ۔ان ڈرون طیاروں کی خریداری کیلئے گزشتہ ہفتے 40ملین ڈالر کی منظوری دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق خریداری کے بعد یہ ڈرون بھارتی فضائیہ کے حوالے کیے جائیں گے جو انہیں بحری بیڑے کے ذریعے استعمال کریں گے ۔بھارتی ایئر فورس کے پاس اس سے قبل بھی اسرائیل کا ڈرون موجود ہے جو ریڈار پر نظر آئے بغیر دشمن کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔بھارتی وزارت دفاع کے ا یک اعلیٰ عہدیدار نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ڈرون خریدنے کا حکم اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی طرف سے دیاگیاہے ۔اس سے قبل 2012ء میں بھارتی فضائیہ نے حکومت کو یہ ٹیکنالوجی خریدنے کا مشورہ دیا تھا ۔ایک اعلیٰ عہدیدار نے اسرائیل کی جانب سے ملنے والے ڈرونز کی خصوصیت پر بات کرتے ہوئے بتایاکہ یہ ڈرون اپنے ساتھ ایک ہزار کلو وزنی