جدہ(نیوزڈیسک)رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران آٹھ ملین افراد نے خانہ کعبہ کی زیارت کی جوکہ گذشتہ سال کی نسبت 49فیصدزیادہ ہے اس بات کاانکشاف سعودی حج وعمرہ ڈائریکٹوریٹ نے کیا۔ سعودی حج وعمرہ ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹرصالح سقرنے بتایاکہ زائرین کے لئے ٹرانسپورٹ کامنصوبہ منظورہوگیاتھااوراس تمام آپریشن کی نگرانی گورنرمکہ پرنس خالیدالفیصل کررہے ہیں جوکہ شاہ سلملمان بن عبدالعزیز کے مکہ میں دومساجد کے لئے مشیربھی ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ زائرین کواس مقصد کے لئے 38000گاڑیاں مہیاکی گئیں اوران زائرین کی تعداد گزشتہ سال سے کئی فیصد زیادہ ہے ۔اس مقصد کے لئے آٹھ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نئی ٹرانسپورٹ کے ذریعے 25ملین افرادکوٹرانسپورٹ کی سہولت دی جاسکتی ہے ۔