پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

ابوظبی میں امریکی ٹیچر کو قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت کا حکم

datetime 30  جون‬‮  2015 |

ابوظبی(نیوزڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت عظمیٰ نے ایک امریکی خاتون ٹیچر کی قاتلہ کو قصو وار ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی ، ابوظبی پولیس نے قاتلہ بدر الہاشمی کو واقعے کے تین روز بعد گرفتار کر لیا تھا۔عالمی مےڈےا کے مطابق مجرمہ کو ابوظبی میں فیڈرل سپریم کورٹ نے موت کی سزا سنائی ہے اور اس کا یہ مطلب ہے کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عدالت میں فیصلہ سنائے جانے کے وقت مجرمہ کو چار پولیس افسروں نے اپنے حصار میں لے رکھا تھا اور اس نے کسی قسم کے جذبات کا کوئی اظہار نہیں کیا۔ جب اس کو عدالت سے واپس لے جایا جا رہا تھا تو وہ مسکرا رہی تھی اور اس نے وہاں موجود اپنے والد اور بھائی کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ مجرمہ کے خلاف مارچ میں مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تھی اور اس کے خلاف ٹرائل کے دوران بین الاقوامی میڈیا کو رسائی نہیں دی گئی تھی۔ اس نے دوران سماعت عدالت سے استدعا کی تھی کہ اس کو نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے کیونکہ اس کو دائمی ذہنی عارضہ ہے جس کے بعد عدالت نے اس کے نفسیاتی ٹیسٹوں کا حکم دیا تھا۔حکام کی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمہ نے قتل کی واردات سے قبل ویب سائٹس سے رجوع کیا تھا جہاں سے وہ دہشت گردی کی آئیڈیالوجی سے آگاہ ہوئی تھی اور اس نے دھماکا خیز مواد بنانا سیکھا تھا۔ تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ مجرمہ رنگ اور زبان کے لحاظ سے غیر ملکی نظر آنے والے کسی بھی شہری کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔واضح رہے کہ مجرمہ نے یکم دسمبر 2014ء کو ابوظبی کے ایک شاپنگ مال کے واش روم میں امریکی خاتون ٹیچر کو چاقو گھونپ کر قتل کر دیا تھا۔47 سالہ مقتولہ کنڈر گارٹن ٹیچر کی شناخت آئبولیا ریان کے نام سے کی گئی تھی۔ اس یمنی نڑاد مجرمہ کی عمر38 سال ہے



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…