پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اسرائیل نے غزہ کیلئے امدادی سامان والی کشتیوں کو روک دیا

datetime 29  جون‬‮  2015 |

غزہ(نیوزڈیسک) اسرائیل بحریہ نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والی امدادی کشتیوں کے قافلے کو کو روک کر اس کا رخ بندر گاہ کی جانب موڑ دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 4 کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسرائیل کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے کر غزہ کی جانب جارہی تھی کہ اسے اسرائیلی بحریہ نے آگے جانے سے روک دیا جب کہ 3 کشتیوں کو تو واپس بھیج دیا گیا اور ایک کو صیہونی بحریہ اپنے ساتھ اشدد پورٹ کی جانب لے گئی۔اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کشتیوں کو کئی بار وارننگ دی گئی کہ وہ اپنا راستہ تبدیل کرلیں کیوں کہ یہاں آنے پر پابندی ہے لیکن کشتی کے پر سوارافراد نے وارننگ کو مسترد کردیا جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ فرانسیسی کشتی ہے اور اسے فریڈیم فلوٹیلا 3 کا نام دیا گیا ہے۔
دوسری جانب فریڈیم فلوٹیلا کے منتظیمین کا کہنا تھا کہ ایک امدادی کشتی ہے جس پر طبی آلات اور سولر پینل کے ساتھ مختلف ممالک کے 18 امدادی کارکن سوار ہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا کہ کشتی کا غزہ لے جانے کا مقصد اسرائیل کی جانب سے بحری راستے پر لگائی گئی ظالمانہ پابندی کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…