اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی ہندوﺅں کیلئے بھارت کا بڑا اقدام،پاکستانی حکام پریشان،سر جوڑ کے بیٹھ گئے

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستانی ہندوﺅں کیلئے بھارت کا بڑا اقدام،دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچنے کے خدشے کے پیش نظر پاکستانی حکام سر جوڑ کے بیٹھ گئے۔-بھارت نے 158پاکستانی ہندوؤں کو شہریت دے دی جبکہ 3733؍ پاکستانیوں کو طویل المدتی بھارتی ویزا دے دیا گیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں خصوصی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان کیا جس کے بعد سے پاکستانی ہندو شہریوں میں158کو بھارتی شہریت اور 3733کوطویل المدتی ویزا(LTV)دیاہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ٹاسک فورس نے ملک کے 26 اضلاع کے26کیمپوں میں رواں برس مئی تک 1681شہریت اور1665 طویل المدتی ویزا درخواستوں کی منظوری دی ہے جس میں سے 158پاکستانی شہریوں کو بھارتی شہریت دی گئی اور اسی مدت تک 3733؍ پاکستانی شہریوں کو طویل مدتی ویزا دیا گیا۔ طویل مدت کے لئے ویزا دینے کے لئے حکومت کے سامنے ہزاروںزیر التوا درخواستیں ہیں۔ گزشتہ برس ستمبر میںمرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے شہریت اور LTV درخواستوں کی پروسیسنگ کی نگرانی اور تیز کرنے کے لئے جوائنٹ سکریٹری (غیر ملکیوں) کے تحت ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری دی تھی۔جودھپور، جیسلمیر، بیکانیر اور جے پور جیسے شہروں میں تقریباً 400 پاکستانی ہندو پناہ گزین بستیوں میں ہیں۔ بھارت میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ایک لاکھ ہندو پناہ گزین موجود ہیں۔مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے اعداد و شمار کے مطابق 2013تک 3753پاکستانیوں کو طویل مدتی ویزا دیا گیا اور 2011 سے 2014 کے درمیان 1854پاکستانیوں ہندووں کو شہریت دی گئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…