واشنگٹن (نیوزڈیسک)ہم نہیں تم۔۔۔ نہیں ہم نہیں تم۔ امریکہ اورچین بچوں کی طرح لڑ پڑے -امریکاکے محکمہ خارجہ نے چین پر وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیاہے،جس کےردعمل میں بیجنگ نے بھی امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ا مریکابندوقوں کی وسیع پیمانے پر دستیابی اور بار بار ہونے والے پرتشدد جرائم کا شکار ہےجبکہ امریکی رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ چین میں حکومت کے ناقدین کی حراست، نسلی اقلیتوں کے خلاف جبر، ریاستی سنسرشپ اور کمیونسٹ پارٹی میں وسیع پیمانے پر بد عنوانیا ں عام ہیں،تفصیلات کے مطابق چین نے اپنی رپورٹ میںامریکا کےا نسانی حقوق کی پامالی کے ریکارڈ پر تنقید کی ہے،محکمۂ خارجہ کی جانب سے چین کے خلاف الزامات دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حالت زار پر کانگریس کے حکم سے تیار کی جانے والی سالانہ رپورٹ کا حصہ ہیںجس میںچین میں سرگرم کارکنوں اور حکومت کے ناقدین کی حراست، نسلی اقلیتوں کے خلاف جبر، ریاستی سنسرشپ اور کمیونسٹ پارٹی میں وسیع پیمانے پر بد عنوانی شامل ہیں۔