منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی خفیہ ایجنسی کیسے تمام پاکستانیوں کی جاسوسی کرتی رہی ، ایڈورڈ سنوڈن کا انکشاف

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوزڈیسک) منحرف امریکی ایجنٹ ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی خفیہ ایجنسی پاکستانیوں کے انٹرنیٹ کے استعمال کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔ سرکاری حکام ہوں یا عام شہری، ہر پاکستانی شہری کا انٹرنیٹ برطانوی جاسوس ایجنسی کی دسترس میں رہا۔ وکی لیکس پر جاری ہو نے والی نئی دستاویزات کے مطابق برطانوی خفیہ ایجنسی جی سی ایچ کیو کو برطانوی حکومت نے ایک ہیکنگ سافٹ ویئر ریورس انجینئر استعمال کرنے کی اجازت دی تھی جس کے تحت برطانوی ایجنسی 2008 تک ہر پاکستانی کے انٹرنیٹ کے استعمال پر نظر رکھتی رہی۔ہر پاکستانی کا انٹرنیٹ ڈیٹا برطانوی ایجنسی کے پاس محفوظ ہے۔ الیکٹرانک جاسوسی ایجنسی جی سی ایچ کیو اینٹی وائرس پروگراموں کو نشانہ بناتی تھی جس کی وجہ سے کمپیوٹر نیٹ ورکس پر جی سی ایچ کیو کےلئے اپنے حملوں کو چھپانا ممکن ہو جاتا تھا۔ اس کے علاوہ نیٹ ورک رائٹرز کو بھی ٹارگٹ کیا جاتا رہا، رائٹرز کو ہیک کرکے انٹرنیٹ کے ہر صارف تک دسترس آسان ہو جاتی ہے بلکہ مخصوص صارفین کی ٹریفک کو برطانوی جاسوس ایجنسی کے سسٹم کی طرف موڑ دیا جاتا تھا۔ماہرین کے مطابق اب بھی اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ برطانوی ایجنسی پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی چھوڑ چکی ہے۔ انٹرنیٹ کی نگرانی اور ٹریفک کو مرضی کے انٹرنیشنل سسٹم پر موڑنا قومی سلامتی کےلئے اہم اور خطرناک مسئلہ ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کے بینکنگ سسٹم تک بھی برطانوی ایجنسی کی رسائی کے خدشات موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…