بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

پولیو سے متاثرہ پاکستانی نوجوان کے اعزاز میں برطانیہ میں تقریب،ملکہ برطانیہ نے سلمان احمد کو ینگ لیڈر ایوارڈ سے نو ازا

datetime 24  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملکہ برطانیہ نے پولیو سے متاثرہ باہمت پاکستانی نوجوان سلمان احمد کو ینگ لیڈر ایوارڈ سے نو ازا ہے۔ بچپن میں پولیو کا شکار ہونے والے سلمان احمد نے اپنی بیماری سے ہمت نہ ہاری تھی اور خود بھی عملی زندگی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے جیسے نوجوانوں کے لیے ایک فاونڈیشن بھی بنائی ہے۔ بکنگھم پیلس میں پاکستانی نوجوان سلمان احمد نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے دی کوئینز ینگ لیڈر ایوارڈ2015 وصول کیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے بھی سلمان احمد سے ملاقات کی اور سلمان احمد کی ہمت و حوصلے پر خراج تحسین پیش کیا۔ شاہی محل میں ان جیسے18 سے 29برس کے بچوں کے اعزاز میں منعقد تقریب میں اسٹار فٹبالر ڈیوڈ بیکھم اور برطانیہ کے سابق وزیراعظم جان میجر نے بھی شرکت کی۔#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…